Daily Taqat

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا تحقیقاتی کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن غزہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ہیومن رائٹس کونسل میں غزہ میں فلسطینیوں کی شہادت کی تحقیقات کیلئے قرارداد پیش کی گئی۔ انتیس ممبران نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ امریکا اور آسٹریلیا نے مخالفت کی جبکہ چودہ ممبران نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کے مطابق ایک بین الاقوامی اور آزاد تحقیقاتی کمیشن غزہ بھیجا جائے گا جو کہ اسرائیلی خلاف ورزیوں اور جارحیت کی تحقیقات کرے گا۔ کمیشن اپنی حتمی رپورٹ اگلے سال مارچ تک پیش کرے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »