Daily Taqat

برطانیہ ترکی کا اتحادی، سٹریٹیجک پارٹنر اور اصل دوست ہے، رجب طیب اردوغان

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی کا اصل دوست برطانیہ ہے۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے 3 روزہ دورہ برطانیہ کے آغاز پر لندن پہنچنے کے بعد کہا کہ برطانیہ ترکی

کا اتحادی اور سٹریٹیجک پارٹنر تو ہے، مگر ساتھ ہی اصل دوست بھی ہے۔ ترک رہنما کل ملکہ الزبتھ اور وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترک برطانوی تعلقات سے متعلق ایک فورم سے خطاب میں اردوغان نے کہا کہ جولائی 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کی مذمت سب سے پہلے برطانیہ نے کی تھی۔اردوغان نے کہا کہ ترکی میں ریفرنڈم کے ذریعے صدارتی نظام اور برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید گرم جوشی پیدا ہوئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »