Daily Taqat

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، امارات کا سوئیڈن سے شدید احتجاج

ابو ظہبی: سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے پر امارات نے سوئیڈن کی سفیر کو طلب کیا اور سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے امارات میں سوئیڈن کی سفیر لیزلیٹ اینڈرسن کو طلب کیا اور سوئیڈن میں انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کی شدید مذمت کی۔

ریم بنت ابراہیم نے تمام مذاہب کو ٹھیس پہنچانے والی سرگرمیوں کو مسترد کیا اور مذہبی علامات کا احترام کرنے اور مذہب مخالف اشتعال انگیزی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے وقت میں جب دنیا کو رواداری اور بقائے باہمی کے اقدار کو پھیلانے اور نفرت اور انتہا پسندی کیخلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اس طرح کے طرز عمل مزید تناؤ اور تصادم کا باعث بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اور ہنگاموں کے باعث حالات کشیدہ ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »