امریکی ڈرون کے حملہ سے 2افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں دوافرادہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں ۔کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے متاسن گڑھ کے قریب زیرو پوائنٹ پر امریکی ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بنا تے ہوئے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ امریکی حملے افغانستان کی سرحدی حدود میں ہوئے اور اس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.