Daily Taqat

استنبول ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

پاکستان کے دوست مسلمان ملک ترکی کے استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔ تاہم مسافروں کی خوش قسمتی سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق استنبول ائیرپورٹ پر

دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ ترکی ائیرلائن کا مسافر بردار طیارہ ابھی ہوائی اڈے پر اترا ہی تھا کہ پیچھے سے آنے والے جنوبی کوریا کا جہاز قریب سے گزرتے ہوئے ترکی ائیرلائن کے طیارے کی دم سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے باعث طیارے کی دم الگ ہوگئی تاہم جہاز میں سوار 222 افراد جن میں کریو کے سولہ افراد بھی شامل تھے محفوظ رہے۔ ترک حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بارے جلد ہی رپورٹ جاری کردی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »