امریکہ :جڑواں بچیاں 428دن بعد الگ ،ایک ہسپتال سے فارغ

ٹیکساس: دسمبر 2016ء میں 2 جڑواں بچیاں پیدا ہونے کے 428دن بعد دونوں کو الگ کردیا گیا۔ ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد دوسری بچی کو الگ کئے جانے کے بعد صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کردیاگیا جبکہ اسکے ساتھ پیدا ہونے والی بہن کو ہسپتال والوں نے مزید کچھ دن کیلئے روک رکھا ہے۔ دونوں جڑواں بہنوں کے نام ’’انا گریس رچرڈز ‘‘اور ’’ ہوپ رچرڈز ‘‘بتائے جاتے ہیں۔ پیدائش کے وقت دونوں ہی پیٹ اور سینے سے باہم متصل تھیں۔ پیدائش کے وقت انکے دل اور جگر بھی ملے ہوئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.