Daily Taqat

ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر ترک حکام کی شدید مذمت

امریکا کی ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر ترک حکام نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل امریکا کی جانب سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ جس پر ایرانی حکام نے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ چاوش اولو کا کہنا ہے کہ امریکا کی پابندیاں غیر دانشمندانہ ہیں، جو خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیئے کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں، پابندیاں لگا کر تعلقات کبھی بہتر نہیں کیے جاسکتے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پابندیاں عائد کیے جانے کی بجائے بامعنی مذاکرات اور بات چیت سے بہتر نتائج اخذ کیے جا سکتے ہیں، اور یہی ہمارا اصولی موقف بھی ہے۔ چاوش اولو کا سعودی صحافی جمال خاشقجی کے معالے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاض حکام قتل پر شفاف تحقیقات کے لیے بھرپور معاونت کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں چاہوں تو ایرانی تیل کی فروخت صفر کر دوں، لیکن ایسا کرنے سے عالمی منڈی پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایرانی تیل کی فروخت پر پابندیاں آہستہ آہستہ لگائیں گے، تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک دم بہت ذیادہ اضافہ نہ ہوجائے، باوجود اس کہ ایران کی تیل کی فروخت آدھی ہوگئی ہے، تیل کی قیمتوں میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہو رہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »