امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے’’ لیری کڈلو ‘‘کو اقتصادی مشیر تعینات کر دیا

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر لیری کڈلو کو نیا اقتصادی مشیر تعینات کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر لیری کڈلو میرے چیف اقتصادی مشیر ہوں گے۔ اب ہمارا ملک کم ٹیکسز، ناقابل پہنچ تبدیلیوں، شفاف تجارت اور تاریخ کی سب سے بڑی لیبر فورس کے ساتھ معاشی اور مالیاتی کامیابی کے کئی سال دیکھے گا۔ لیری کڈلو اس سے قبل سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کی انتظامیہ میں بھی بجٹ بنانے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں اور غیر فعال بیئر اسرن بینک میں اکانومسٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.