Daily Taqat

ٹرمپ انتظامیہ کا ہنڈراس کے ہزاروں باشندوں کو امریکا سے نکل جانے کا حکم

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا تارکین وطن پرایک اور وار سامنے آ گیا۔ ہنڈراس سے تعلق رکھنے والے 57,000 باشندوں کو امریکا سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ہنڈراس کے باشندوں کو امریکا میں حاصل تحفظ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں 5 جنوری 2020 تک امریکا چھوڑنے کا حکم سنایا ہے۔ جس پر تارکین وطن میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں ہنڈراس کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ گزشتہ بیس سال سے امریکا میں مقیم شہریوں کی واپس آبادکاری کیلئےان کا ملک تیار نہیں ہے۔ اس لئے واشنگٹن حکومت اس فیصلے پرنظر ثانی کرے۔ امریکی حکام کہتے ہیں کہ اٹھارہ ماہ کا وقت اس لئے دیا گیا ہے تاکہ واپس آباد کاری کے انتظامات کئے جا سکیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »