Daily Taqat

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بندش سے پریشان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت پاکستان میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بندش کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں افغانستان میں اس کے لیے بڑی مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کے اعلی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ پاکستان میں زمینی و فضائی راستوں سے نیٹو سپلائی بند ہونے سے امریکا کے لیے افغانستان میں شدید مشکلات کھڑی ہوجائیں گی، امریکی حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے متبادل راستے استعمال کرنے پر غور کررہی ہے، جن میں شمالی راستے بھی ہوسکتے ہیں لیکن وہ روٹ بہت طویل اور دشوار گزار ہوگا۔ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ امریکا کی جانب سے امداد کی بندش امریکی تحفظات سے پاکستان کو آگاہ کرنے کے لیے کافی ہے، تاہم شاید صرف مالی امداد کی بندش کافی نہ ہو بلکہ امریکی حکومت پاکستان پر دبائو بڑھانے کے لیے دیگر اقدامات پر بھی غور کرسکتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »