Daily Taqat

امریکہ میں ٹرک کی ٹکر سے ایک استانی اور 4 طالبات ہلاک

واشنگٹن :  امریکہ میں تیز رفتار ٹرک نے مرکزی شاہراہ سے کچرا اٹھانے والی 4 طالبات اور استانی کو کچل دیا، مقامی اسکول کی طالبات اپنے اساتذہ کے ہمراہ صفائی مہم کے تحت کچرا اٹھا رہی تھیں کہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے مرکزی شاہراہ سے کچرا اٹھانے والی 4 طالبات اور استانی کو کچل دیا۔ امریکی ریاست وسکونسن کی مرکزی شاہراہ پر مقامی اسکول کی طالبات اپنے اساتذہ کے ہمراہ صفائی مہم کے تحت کچرا اٹھا رہی تھیں کہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئیں۔جبکہ ایک طالبہ شدید زخمی ہے، حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی طالبہ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے، ٹرک ڈرائیور کی شناخت 21 سالہ کولٹن ٹریو کے نام سے ہوئی ہے اور قریبی علاقے کا رہائشی بتای اجاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ٹرک ڈرائیور کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »