سعودی عرب میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 15.91 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

جدہ:سعودی عرب میں رواں سال( 1439ھ ) کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹریفک حادثات میں 15.91فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔سعودی محکمہ ٹریفک نے تازہ اعداد و شمار جاری کر تے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 3ماہ کے دوران مملکت بھر میں ایک لاکھ 7  ہزار 637 ٹریفک حادثات ہوئے جبکہ گزشتہ برس مذکورہ مدت کے دوران ایک لاکھ 27 ہزار 9 سو  اٹھانوے حادثات ہوئے تھے۔ زخمیوں کی تعداد میں 8.51فیصد کمی ہوئی۔ امسال 7 ہزار سات سو 76 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ سال اس عرصہ میں 8 ہزار 4 سوننانوے  افراد زخمی ہوئے تھے، اموات کی شرح میں بھی 14.11فیصد کمی واقع ہو ئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.