سری لنکانے بنگلہ دیش کو تین ملکی سیریز کے فائنل میں79رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:سری لنکانے بنگلہ دیش کو تین ملکی سیریز کے فائنل میں79رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کافیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں221رنز بنائے ان کی اننگ میں تھرنگا 56،کپتان چندی مل 45اور ڈک ویلا کے 42رنز نمایاں ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین نے چاراورمستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کی ۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 222کے ہدف میں 142رنز پر ڈھیر ہوگئی ،ان کی اننگ میں محمداللہ 76اور مشفیق الرحیم کے 22رنز نمایاں ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے مدوشنکانے تین،چمیارااور دھنجیا نے دو،دو وکٹیں حاصل کی۔
سری لنکا کے اپل ترنگا کو پلئیر آف دی میچ اور تھیساراپریراکو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.