ہالی ووڈ میں تین ٹانگوں والی اداکارہ کے چرچے

حقیقت میں ہالی ووڈ اداکارہ کی تین ٹانگوں نے انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں معروف جریدے ونیٹی فیئر نے ایسی تصویر شائع کی ہے، جس نے انٹرنیٹ کی دنیا پر تہلکہ اور لوگوں کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔جریدے کی اس تصویر

میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار جیسے نکول کڈ مین، ٹام ہینکس، رابرٹ ڈی نیرو اور دیگر موجود ہیں، مگر لوگوں کی توجہ کا مرکز یہ معروف فنکار نہیں بلکہ اداکارہ ریز ودر اسپون کی ٹانگیں بن گئی ہیں۔اپنی ایک ٹوئیٹ میں اداکارہ نے کہا کہ لگتا ہے کہ اب سب ہی جان گئے ہیں، میری تین ٹانگیں ہیں۔تاہم جریدے نے بھی اس حوالے سے وضاحت پیش کی ویسے تو ہم اداکارہ کی تین ٹانگوں کو پسند کریں گے مگربدقسمتی سے تصویر میں یہ بصری دھوکا ان کے لباس کی لائننگ کی وجہ سے ہوا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.