ایران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

تہران : ایران میں مہنگائی کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مشہد، نیشاپور اور کشمار میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، متعدد افراد زخمی اور کئی گرفتار کرلئے گئے۔ایران میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے جاری ہیں، مشہد، نیشا پور اور کشمار کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نکل آئے، جنہوں نے حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا۔ مشہد کے شہداء چوک پر مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے، کئی کو حراست میں لے لیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.