ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کرانے پر پنجابی برہمن پنڈت کی خوشی کی انتہا نہ رہی

چندی گڑھ : ایک 46 سالہ پنجابی برہمن جو اٹلی میں اپنا ذاتی مندر چلاتا ہے نے کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کرائی۔ پنڈت پون کمار کوشل کا تعلق پنجاب کے ضلع کپورتھلہ کے گاﺅں سندھو چٹھہ سے ہے ، انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کرائی تو انہیں لگا کہ وہ ’مین آف دی میچ‘ ہیں۔
پنڈت پون کمار کوشل گزشتہ 25 سال سے اٹلی میں مقیم ہیں، انہیں بھی دنیا بھر کی طرح بالکل اندازہ نہیں تھا کہ جس شادی کیلئے ان سے رابطہ کیا گیا ہے وہ ویرات اور انوشکا کی شادی ہے، انہیں اس بارے میں اس وقت آگاہ کیا گیا جب وہ شادی کرانے کیلئے اپنے گھر سے نکل چکے تھے۔ پنڈت نے بتایا کہ شادی کرانے کیلئے انہیں 400 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑا ، جب پھیرے ہوئے تو ویرات اور انوشکا بہت جذباتی نظر آئے۔

پون کمار کوشل اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ معروف جوڑے کی شادی کے بعد وہ بھی مشہور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بہت سی عزت کے ساتھ تنقید کا بھی سامنا ہے۔ شادی کیلئے ان کے انتخاب کے باعث اٹلی میں موجود پنڈتوں کی چھوٹی سی کمیونٹی میں بہت زیادہ حسد کا جذبہ بھی غالب آگیا ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.