کابل میں خوفناک کار بم دھماکا، 95 افراد ہلاک، 160 زخمی

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں سفارتخانوں کے قریب چیک پوسٹ پر کار بم دھماکے میں 95 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہوگئے، اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا، ہولناک دھماکے کا ہدف سفارتخانے اور سرکاری عمارتیں تھیں تاہم چیک پوائنٹ پر ہی دھماکا کردیا گیا۔

واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 95 تک پہنچ گئی جبکہ 160 زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ہر طرف تباہی کا منظر تھا، علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، چیک پوائنٹ سمیت آس پاس کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کی بہت بڑی تعداد سٹی اسپتال پہنچائی گئی، ہلاک و زخمی افراد میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.