دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون مسقبل میں خطرے کا سبب بن سکتا ہے، برطانوی جسٹس سیکریٹری ڈیوڈ لڈنگٹن

نیویارک: آج کل ہر شخص کے ہاتھوں میں بڑے بڑے موبائل عام نظر آتے ہیں تاہم ایک امریکی تاجر نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون متعارف کروا دیا ہے جس کا وزن صرف 13 گرام ہے جبکہ اس کی لمبائی صفر اعشاریہ 49 ہے۔

دا زینکو ٹائنی ٹی ون کے نام سے پکارا جانے والا یہ فون اپنے گزشتہ ایڈیشن سے بھی چھوٹا ہے جس کا وزن 20 گرام تھا۔

مائیکرو موبائلز بنانے والے اسے موبائل فون کی صنعت میں ایک بڑی پیش رفت تو قرار دیتے ہیں تاہم انہیں خدشہ ہے کہ یہ فونز جیلوں میں قید مجرمان تک بغیر کسی کی نظروں میں آئے باآسانی پہنچائے جاسکتے ہیں۔

ان موبائلز کے اسی ممکنہ استعمال کو دیکھتے ہوئے برطانوی جسٹس سیکریٹری ڈیوڈ لڈنگٹن نے ان موبائلز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے فون بنانے والی کمپنی سے درخواست کی ہے کہ وہ اس موبائل کی پروڈکشن روک دیں اور اس کی تشہیر بھی بند کردیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.