دنیا کو اب مرد نہیں خواتین تبدیل کریں گی

ڈیووس : وبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے بارے میں مردوں کو تعلیم دینے اور انہیں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ دنیاکو اب مرد نہیں بلکہ خواتین تبدیل کریں گی۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے سیشن سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہر بچے کے لیے تعلیم انتہائی اہم ہے ۔ تعلیم جتنی مردوں کے لیے اہم ہے اتنی ہی خواتین کے لیے بھی ہے

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کرنا لڑکیوں کا حق ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے اور وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے میں کوشاں ہیں ان کی کوشش ہے کہ جتنی لڑکیاں اسکول جا سکتی ہیں وہ انہیں اسکول تک بھیجیں تاکہ خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے سے معاشرے میں ان کا مقام مضبوط ہو سکے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی ایک دن میں نہیں آ سکتی ہے، اس کے لیے انتھک محنت کرنی پڑے گی جس کے لیے وہ ہمت نہیں ہاریں گی۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا سب سے پہلے ضروری ہے کہ مردوں کو تعلیم دی جائے کہ خواتین کے کیا حقوق ہیں؟


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.