دنیا توکیا ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی بھی اس سےتنگ

امریکی مصنف:  نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی اسمارٹ نیس کا بھانڈاپھوڑدیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گنج پن کو سرجری سے چھپا رکھا ہے۔ شوہرکی عادتوں سےتنگ آکرمیلینا نے بیڈ روم الگ کرلیا۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینا ٹرمپ ان سے کیوں تنگ ہیں؟ بنا کسی لحاظ کے غیر ملکی دوروں پربھی ٹرمپ کا ہاتھ کیوں جھٹک دیتی ہیں؟وجہ سامنے آگئی۔

امریکی مصنف مائیکل وولف کی کتاب فائراینڈ فیوری ان سائیڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آگئے۔ امریکی صدرایک ساتھ تین ٹی وی دیکھتے، لمبی فون کالز اور ملازمین پر برستے ہیں۔ اہلیہ بھی تنگ ہیں۔

کتاب کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چہیتی بیوی میلینا اپنے شوہرسے تنگ ہیں ۔وائٹ ہاوس میں جاری امریکی خاتون اول کی اپنے شوہرسے سرد جنگ اس قدربڑھ گئی کہ انہوں نے اپنے علیحدہ بیڈروم میں لاک لگوانے کی بھی کوشش شروع کردی۔

مصنف نے مزید انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام ساڑھے چھ بجے ہی اپنے بستر پر دراز ہوجاتے ہیں ۔ اور اپنے ملازمین پر بھی چیخ پکار کرتے رہتے ہیں ۔

امریکی صدر کی بیٹی کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی مصنف نے دعوی کیا ہے کہ اکہتر سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے گنجے پن کو چھپانے کے لیے سرجری کا بھی سہارا لے رکھا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.