Daily Taqat

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے حتمی جواب کا انتظار

ویسٹ انڈیز نے پاکستان سپر لیگ کے فورا بعد مارچ میں3 ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیلنے کے لیے رضامندی تو ظاہر کردی ہے،لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے حتمی جواب کا انتظارہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی دبئی میں ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر ڈیوڈ کیمرون سے اس بارے میں جواب حاصل کریں گے۔

کیونکہ ویسٹ انڈین بورڈ نے پاکستان کے ساتھ 5 سال کے دوران ہوم اور اوے کی بنیاد پر کھیلنے کا وعدہ کیا تھا ،لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی آئی سی سی کے اجلاس میں میں شرکت کے لئے بدھ کودبئی روانہ ہوگئےجبکہ اجلاس 8 اور 9 فروری کوہوگا۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اجلاس کی سائیڈ لائن پرمختلف بورڈز کے سربراہان سے ملاقات کروں گاجبکہ ویسٹ انڈیز بورڈ سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ مارچ کے آخر میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد طے ہےجبکہ مختلف بورڈز سے بھی پاکستان میں آکر کھیلنے کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیئے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور جلد بریک تھرو ملے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »