امریکہ ،سمندری طوفان شدت اختیار کر گیا

واشنگٹن: امریکہ میں سمندر میں تلاطم کے باعث پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔ پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ گاڑیاںکھلونوں کی طرح بہہ گئیں۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ساحلی علاقے تیز ہواؤں سے سمندر کی موجیں بھی بپھر گئیں، زور و شور کے ساتھ لہریں ساحل سے ٹکرائیں اور ایک بڑا ریلہ آبادی میں داخل ہوگیا۔پانی کے ساتھ گاڑیاں بھی بہنے لگیں۔ کچھ لوگ ریلے سے بچنے کیلئے گاڑیاں لے کر آگے آگے بھاگتے رہے۔محکمہ موسمیات نے 30 فٹ تک بلند لہروں اور ساحلی علاقے میں سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.