امریکی ریاست فلوریڈا میں پل گر گیا

میامی : امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں پل اچانک گر گیا۔ حادثے میں چار افراد ہلاک، جب کہ دس افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق میامی میں واقع فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سڑک پار کرنے والا پل (پیڈسٹیرین برج) گر گیا۔ حادثے میں چار افراد ہلاک، جب کہ دس افراد زخمی ہوگئے

واقعہ میں سڑک پر اور پل پر چلنے والے متعدد افراد زخمی ہوئے، جب کہ پل کی زد میں آکر نیچے کھڑی آٹھ گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے ابھی اس پل کا افتتاح بھی نہیں ہوا تھا کہ پل گر پڑ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.