[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

امریکی صدر نے اختیار ات سے تجاوز کیا ہے، فیڈرل اپیل کورٹ

[mashshare]
واشنگٹن: امریکہ کی فیڈرل اپیل کورٹ کے ایک بنچ نے اپنے ایک فیصلے میں واضح کیا ہے کہ امریکی صدر نے سفری پابندیوں کے دوسری حکم میں بھی اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ اپنے ایک  فیصلے میں اپیل کورٹ کے بنچ نے حکم امتناعی کو اُس وقت تک بحال رکھا جب تک اس معاملے پر امریکی سپریم کورٹ دائر شدہ نظرثانی کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں سناتی۔ رواں مہینے کے اوائل میں امریکی عدالتِ عظمیٰ نے عبوری طور پر حکم امتناعی کو معطل کر دیا تھا۔ اپیل کورٹ کے بنچ کے مطابق اعلیٰ عدالت نے حکم امتناعی منسوخ نہیں کیا اور ابھی حتمی فیصلہ سنایا جانا باقی ہے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.