اسلام آباد کی مدد کے بغیرافغانستان میں امریکی فوج ساحل پرپڑی وہیل کی طرح ہے, رچرڈ اولسن

نیویارک: سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستانی سیکیورٹی تعاون روکنا غلط اقدام قراردے دیا۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھاکہ اسلام آباد کی مدد کے بغیر افغانستان میں امریکی فوج ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہوگی۔
پاکستان میں تعینات امریکہ کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھا کہ پاکستان سے سیکیورٹی تعاون روکنا امریکہ کی جانب سے جذباتی اقدام ہے، معاونت روکنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا اسلام آباد پر زور ختم ہو رہا ہے، پاکستان کی مدد کے بغیر امریکی فوج افغانستان میں ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہوگی۔
رچرڈ اولسن کے مطابق پاکستان کےساتھ غیر رسمی اعلیٰ سطح رابطے کئے جائیں، ٹویٹ اور پاکستان کی امداد بند کرنے سے امریکا کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریگن کے دور میں امریکہ حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ کرچکا ہے، مسئلے کے حل کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کئے جائیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.