Latest news

امریکا کا پھر ڈو مور کا راگ شروع، مزید اقدامات کا ڈکٹیشن دیدیا

واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان کالعدم طالبان رہنماؤں کو گرفتار یا بے دخل کرے۔

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے طالبان جنگجوئوں کو بے دخل کردے۔

وائٹ ہاؤس کی میڈیا سیکریٹری سارا سینڈرز نے کابل میں ہونے والے ہوٹل حملے کی مذمت کی اورساتھ یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان لیڈرز کو فوری طور پر یا تو گرفتار کرے یا ان گروپس کو اپنی سر زمین استعمال کرنے سے روکے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ بھی پاکستان پر زور دے چکے ہیں اور کہتے ہیں کہ امریکا سمجھتا ہے کہ پاکستانی سرزمین دہشت گرد گروپوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہورہی ہےانہوں نے اسلام آباد پر زور دیا تھا کہ ایسے عناصر کے خلاف قابل ذکر کارروائی کی جائے اور اس کارروائی کے ہونے تک پاکستان کی فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.