ترک حکومت نے ایک ہزار823سرکاری ملازمین کوان کے عہدوں پربحال کردیا

انقرہ: ڈیڑھ ہزار سے زائد ترک سرکاری ملازمین کو بحال کر دیا گیا۔  ترک حکومت نے ایک ہزار823سرکاری ملازمین کو ان کے عہدوں پر بحال کردیا ہے۔2016میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والے حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ان ملازمین کو معطل کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک ایسی ایپ ڈاؤن لوڈ کی تھی جو امریکہ میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک کی طرف سے پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ تاہم گزشتہ سال ہی واضح ہو گیا تھا کہ ہزاروں لوگوں نے اس ایپ کی حقیقت کو جانے بغیر ہی اسے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.