واشنگٹن میں ٹرین کی بوگیاں لائنوں سے نیچے اتر گئیں

واشنگٹن : امریکہ کی  ریاست واشنگٹن کے شہر ٹاکوما میں ٹرین حادثہ میں چھ افراد ہلاک اور74 زخمی ہوگئے۔

ٹاکوما میں ہائی اسپیڈ ٹرین پٹریوں سے اترگئی، حادثے کے سبب مذکورہ ٹرین پل سے گر گئی جس کے سبب متعدد گاڑیاں ہائی وے پرگری ٹرین کی بوگیوں سےٹکراگئیں۔

 

حادثہ میں 6 افراد ہلاک، جبکہ 74 زخمی ہوگئے، ریلوے حکام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو حادثہ واشنگٹن کی پیرس کاؤنٹی میں پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، آخری اطلاعات تک ہلاک و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.