بی ایچ یو تیتری نوٹ میں عملہ عوام کی بہترین خدمت کررہا ہے۔ہجیرہ، کشمیر

بی ایچ یو تیتری نوٹ میں عملہ عوام کی بہترین خدمت کررہا ہے اور ہر مشکل میں ہسپتال کا عملہ الرٹ رہتا ہے ہسپتال میں سٹاف عوام سے بھر پور تعاون کررہا ہے اور ہمہ وقت عوامی خدمت سے سرشار رہتا ہے ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ حسین خان،عبدالجبا ر خان،حاجی ریاست علی،محمد اظہر ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ تیتری نوٹ بی ایچ یو چونکہ ایل اوسی پر واقع ہے اس ہسپتال میں

ایل اوسی کی بڑی آبادی مستفید ہوتی ہے حکومت اور محکمہ صحت اس بی ایچ یو سمیت ایل او سی پر واقع طبی مراکز میں مزید سہولیات فراہم کرے اور جو ادویات وغیرہ کی کمی ہے انکو ترجیح بنیادوں پر پورا کیا جائے تاکہ یہاں کہ عوام کوصحت کی سہولیات بہتر انداز میں میسر آ سکیں یہاں کے سٹاف کی کارکردگی پر عوام مطمئن ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.