برفانی طوفان نے ابھی تک امریکہ کی جان نہ چھوڑی، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاستیں بدستور برفانی طوفان کی زد میں ہیں، شدید خراب  موسم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 22ہوگئی ہےجبکہ 100 ملین افراد برف کے طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکہ کی مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان اپنے ساتھ برف کا طوفان بھی لایا،جس کے نتیجے میں ریاست پسنلوینیا، میری لینڈ، ورجینیا سمیت معتدد ریاستوں میں مزید ڈیڑھ فٹ کے قریب برف پڑی ہے۔

نیو ہیمپشائر کے پہاڑی علاقے میں درجہ حرارت منفی38 ڈگری گر گیا، میساچیوسس کے ساحل پر صدی کی بلندترین 3 فٹ اونچی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔

خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے باعث ایک ارب لوگ متاثر ہوئے اور موسم کی شدت آج بھی جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔

دوسری جانب کینیڈا بھی شرید سردی کی لپیٹ میں ہےجبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اونٹاریو اور کیوبک میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

ادھر اسپین میں بھی شدید برفباری سے سینکڑوں گاڑیاں ہائی وے پر پھنس گئیںجبکہ37 صوبوں میں برفباری،سردہواؤں اوربارش الرٹ جاری کیا گیا ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.