اسکول نے حجاب اور روزے پر پابندی عائد کردی

لندن: برطانیہ کے ایک بڑے سرکاری سکول نے کمسن طالبات کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی۔

مشرقی لندن کے علاقے نیوہم کے سینٹ سٹیفن پرائمری اسکول نے ادارے میں زیر تعلیم مسلمان بچیوں کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم سے یونیفارم میں از خود تبدیلی کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے والدین پر زور دیا ہے کہ تدریس کے اوقات میں بچوں کو رمضان کے روزے رکھنے نہ دیں اور روزے کی حالت میں طلبا کو اسکول نہ بھیجیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.