Daily Taqat

فلسطینی جڑی ہوئی بچیوں کے علاج کے تمام تر اخراجات سعودی حکومت اٹھائے گی ،شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غزہ شہر سے تعلق رکھنے والی دو جڑی ہوئی فلسطینی بچیوں حنین غانم اور فرح غانم کے علاج اور ان کو علیحدہ کرنے کے آپریشن کے لیے مطلوب اقدامات کی ہدایت کردی۔اردن میں سعودی سفارت خانے کے مشن کے نائب سربراہ محمد العتیق کے مطابق فلسطینی جڑواں بچیوں کے علاج اور اپنے والد کے ساتھ سفر کے تمام تر اخراجات سعودی فرماں روا برداشت کریں گے۔

العتیق کا کہنا تھا کہ دونوں بچیوں کا آپریشن کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ہوگا۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں جڑے ہوئے جڑواں بچوں کو علیحدہ کرنے میں سعودی عرب کا پہلا نمبر ہے۔ بچیوں کے باپ ایوب غانم نے خادم حرمین شریفین کی جانب سے اس انسان دوست جذبے اور عالم اسلام کے بچوں کی دیکھ بھال کے موقف کو گراں قدر قرار دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »