Daily Taqat

بابری مسجد شہید کرنے والے شخص نے اسلام قبول کرلیا

بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دی ہیں۔بابری مسجد کی شہادت کے لیے پہلی کدال چلانے والے بلوائی بلبیر سنگھ نے واقعے کے صرف 6ماہ بعد ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔ وہ 90سے زائد مساجد تعمیر کرا چکا ہے، اس کے علاوہ دیگر 27بلوائی بھی مسلمان ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلئے انھوں نے سو مساجد بنانے کا اعلان کیا، جن میں سے اب تک 90سے زائد مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں۔ مسلمان ہونے کے بعد محمد عامرمبلغ بھی بن گیا تھا۔بلبیرسنگھ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ بابری مسجد کے چھت پر پہلی کدال چلاتے ہوئے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوگئی تھی اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا تھا اس لئے بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد کفارے کی ادائیگی کیلئے 100 مساجد بنانے کا اعلان کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »