Daily Taqat

مکہ میں خودکشی کرنے والا شخص پاکستانی نہیں تھا، ذرائع

حرم پاک میں خود کشی کرنے والا شخص پاکستانی کے بجائے الجزائری نژاد فرانسیسی شہری نکلا ہے۔ خود کشی کرنے والے شخص کا قیام عزیزیہ کے ایک ہوٹل میں تھا۔ خود کشی کرنے والے شخص کی 5 دن بعد واپسی مقرر تھی جبکہ اس کی عمر 26 سال تھی۔ غیر ملکی ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایک شخص نے مسجد الحرام میں حرم پاک کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ محکمہ شہری دفاع و حرم انتظامیہ کے مطابق اس شخص نے عشا کی نماز کے دوران مطاف کی بالائی منزل سے چھلانگ لگائی۔ چھلانگ لگانے کے بعد فرش پر گرنے سے اس شخص کی پسلیاں اور دیگر ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ واقعے کے فوری بعد اس شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

تاہم ہسپتال پہنچنے تک یہ شخص جانبر نا ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس واقعے کے بعد کہا جا رہا تھا کہ خود کشی کرنے والا شخص پاکستانی تھا۔ تاہم اب ان خبروں کی حقیقت کچھ اور نکلی ہے۔ حرم پاک میں خود کشی کرنے والا شخص پاکستانی کی بجائے الجزائری نژاد فرانسیسی شہری نکلا ہے۔ سعودی حکام کے بعد مطابق خود کشی کرنے والے شخص کی دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شخص کا قیام عزیزیہ کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں تھا۔ جبکہ اس شخص کی عمر 35 کے بجائے 26 سال تھی۔ خودکشی کرنے والا معتمر 18 رمضان المبارک کو مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ مدینہ منورہ میں ایک دن قیام کے بعد یہ شخص مکہ مکرمہ آ گیا تھا۔ خود کشی کرنے والے شخص کی لش کنگ فیصل ہسپتال کے سرد خانے میں موجود ہے۔ جبکہ سعودی تفتیشی ادارے ابھی تک معاملے کی مزید چھان بین کررہے ہیں۔ پاسپورٹ کے مطابق خودکشی کرنیوالے شخص کا نام ازوزبوتوبا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »