جو کام کوئی نہ کر سکا وہ پیپلز پارٹی کے راہنمانے کر دیا

پیپلز پارٹی حلقہ برنالہ کے آرگنائز ملک رشید آمگاہ اور حلقہ برنالہ کے ترجمان ملک بابو خان اعوان نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز اشرف حلقہ برنالہ کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں موجود حکومت نے ہمارے دور کے منصوبے بھی بند کر دئیے ہیں تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے والی مسلم لیگ ن کی کرپشن پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی اب اس کا اور پی ٹی آئی کا عوام کے اندر کوئی مقام نہیں رہا پی ٹی آئی بھی کرپشن کے پیسہ سے سیاست کرتی رہی اب جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ آنے سے ان کی اے ٹی ایم مشین ٹوٹ گئی ہے بلاول بھٹو کے کامیاب جلسوں نے مخالفین کی نیند یں حرام کردی ہیں لگا تار جلسوں میں اسلام آباد ، ملتان سے لے کر گڑھی خدا بخش تک عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ شہدا کی کی وارث جماعت ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں حکمران جماعت کا گراف تیزی سے گررہا ہے کامیابی پی پی پی کا مقدر ہے انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو پورا کرنے کے لیے چوہدری پرویز اشرف کی زیر قیادت جدوجہد جاری رکھیں گے جتنے کام چوہدری پرویز اشرف کے دور میں برنالہ کی تاریخ میں کسی اور نے کروائے نہ ہوں گے۔۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.