برسلزمیں 2018 کے موٹرشوکا آغازکردیاگیا

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں 2018ء کے سب سے پہلے یورپین موٹر شوکا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جہاں بیش قیمتی عالیشان گاڑیوں نے حاضرین کو حیران کر دیا ہے ۔

برسلز کے ہیزل ایگزبیشن پارک میں جاری 96ویں برسلزموٹر شو میں جدید اور نت نئی چمچماتی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں ۔

1902سے لے کر اب تک ہرسال کی طرح اس سال بھی برسلزموٹر شو کی رونقیں عروج پر ہیں جہاں دنیا بھر سے200گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔

رواں سال اس موٹرشو میں گاڑیوں کے معروف برانڈز کی جانب سے ایک ہزار سے زائد ماڈلز موجود ہیں جن میں آٹو موبائلز کے ساتھ ساتھ بائیکس کے ماڈلز بھی دیکھنے والوں کی توجہ سمیٹ رہے ہیں۔

یہ موٹر شو21جنوری تک جاری رہیگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.