Daily Taqat

سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا

سعودی عرب میں آج 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا۔ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس کھلی آنکھ یا خصوصی آلات سے چاند نظر آنے کی شہادت

سپریم کورٹ میں رجسٹر کرائیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے چاند دیکھنے سے متعلق رویت ہلال کی نجی کمیٹیوں کو بھی تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی عرب میں آج چاند کی رویت سے متعلق مختلف رائے سامنے آ رہی ہیں۔ چاند کی شہادتیں ملنے کے بعد سپریم کورٹ ماہ رمضان المبارک کا اعلان کرے گی۔سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی ادارے کے مطابق آج چاند شام 6:35 پر 286 درجہ شمال مغرب میں غروب ہو جائے گا۔ جب کہ سورج 6:36 پر غروب ہو گا۔ اس طرح غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 3 گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔ المجمعہ یونیورسٹی کے سیکریٹری اور فلکیاتی رصد گاہ کی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر مسلم بن محمد الدوسری کے مطابق 30 شعبان 1439 ہجری بمطابق 16 مئی 2018ء کو سورج شام 6:36 پر 291 درجے پر غروب ہو گا۔ اور ہلال 290 درجے پر شام 7:40 پر غروب ہو گا۔ اس طرح ہلال غروبِ آفتاب کے تقریباً 64 منٹ بعد غروب ہو گا۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں رویت ہلال سائنسی طور پر آج ممکن نہیں اور پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »