پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، پلندری

پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس28جنوری2018 ؁ دن گیارہ بجے راولپنڈی لین نمبر1ہاؤس نمبر311ایچ نزد قاسم مارکیٹ زیر صدارت APSCAصدر چوہدری مطلوب حسین منعقد ہو گاجس میں مرکزی تنظیم کے نئے الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی میٹنگ میں الیکشن کی تاریخ ،الیکشن کمشنر کا تقرر ، نظامت تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور دیگر اُمور زیر بحث آئیں گے تمام 10اضلاع کے ضلعی صدور ،جنرل سیکرٹری صاحبان اور مرکزی تنظیم کے تمام عہدیدران اس اجلاس میں شریک ہوں گے

مجلس عاملہ کے تمام ممبران کو ایجنڈا بذریعہ SMSبھیجا جائے گا اس کا مطالعہ کر کے مناسب تجاویز ممبران لے کر آئیں تاکہ ان امور میں زیادہ وقت کا ضیائع نہ ہو میٹنگ کے سلسلہ میں تجاویز 24جنوری تک بذریعہ ٹیلی فون سیکرٹری جنرل APSCAسردار محمد ارشاد خان کے نمبر0346-5150160پر دی جا سکتی ہیں وینوکے حوالے معلومات حاصل کرنے کے لئے سابق سیکرٹری جنرل میرپور سردار محمد شیراز خان کے نمبر0345-5127847پر رابطہ کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہے اجلاس میں شرکت کے لئے وقت کا خیال رکھا جائے تاکہ اس کا اختتام وقت پر ہو سکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.