کابل ہوٹل حملہ، مرنیوالوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونیولاوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی، جبکہ درجنوں زخمی اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان نے کابل میں انٹرکونٹی نینٹل ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاکتوں کی 43 تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں ہوٹل اسٹاف، مہمانوں سمیت سیکیورٹی اہل کار بھی ہلاک ہوئے، ہلاک شدگان میں کم از کم 14 غیر ملکی شامل ہیں، واقعے میں 41 غیر ملکیوں سمیت 153 افراد کو بچالیا گیا۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی رات طالبان نے کابل کے ایک معروف ہوٹل پر حملہ کردیا تھا، افغان فورسز نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا تاہم اس دوران ملزمان کی فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.