Daily Taqat

اسلامی ملک نے اسرائیل کا جنگی طیارہ مار گرایا

خانہ جنگی کا شکار شام نے ایک اسرائیلی طیارے کو مار گرایا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے ذریعے گرایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ایف 16 جیٹ طیارہ شامی علاقے میں بمباری میں مصروف تھا کہ اسی دوران اسے ایک اینٹی ایئر کرافٹ میزائل نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہوگیا۔ میزائل حملے کے بعد طیارے میں موجود دونوں پائلٹس بحفاظت نکل کر اسرائیلی حدود تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ طیارے پر حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام کی حدود میں ایرانی تنصیبات پر بمباری کی ، اردن اور شام کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے میں بہت زیادہ گولہ باری کی آوازیں سنی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »