واردات میں بھارتی خفیہ ایجنسی راملوث ہے، لارڈ نذیراحمد

لندن: لارڈ نذیر احمد کے گھر پر چوری ہو ئی ہے جس میں چور برطانوی رکن پارلیمنٹ کے گھر سے اہم دستاویزات چوری کر کے لے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لارڈ نذیر احمد کا کہناتھا کہ پریس کانفرنس کے سلسلے میں لندن گیا تھا واپسی پر چوری کا پتہ چلا ،واردات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ،گھرمیں چوری کشمیرکی آزادی مہم روکنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیا ہ کے طور پر منائیں گے اور فری کشمیر مہم دیگر برطانوی شہروں میں بھی چلائی جا ئے گی ۔واضح رہے کہ لارڈ نذیراحمدکاگھرلندن کے نواحی علاقے رادھرم میں ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.