Daily Taqat

بھارتی پولیس نےائیرفورس کے کیپٹن کو مشقوق حرکات پر گرفتار کر لیا

دہلی پولیس کی خصوصی برانچ نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی کرنے اور اسے خفیہ دستاویزات مہیا کرانے کے الزام میں فضائیہ کے گروپ کیپٹن ارون ماروا کو گرفتارکرلیا ہے۔اسپیشل برانچ کے ایک سینیئر افسر نے گزشتہ روز کیپٹن ماروا کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گروپ کیپٹن ارون ماروا گزشتہ سال پابندی کے

باوجود ایئرفورس ہیڈ کوارٹرز میں اسمارٹ فون لاتے ہوئے پایا گیا جس کے بعد فضائیہ کی مرکزی ٹیم نے اس کی نگرانی شروع کردی۔اس کے علاوہ اس کی آن لائن سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی گئی جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے اُسے 31 جنوری کو مشکوک حرکتوں کی بنا پر حراست میں لے لیا۔نئی دہلی کی ایک ماتحت عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »