بھارتی اداکار تیز رفتار ٹرین کی ضد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

بائیس سالہ نوجوان اداکار پرافل بھلی راؤ ممبئی کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حکام کو حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہو گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر بھاگتے ہوئے اداکار کا پاؤں

سلپ ہوا اور وہ پٹری پر جا گرے، اور تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئے، انہیں شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔خوبرو اداکار نے اپنے کیریر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار کیا،تاہم ان کو شہرت ان کے مراٹھی سیریل کن کو میں انکے کردار سے ملی، اس سیریل میں پرافل نے جانکی کے بھائی کا کردار ادا کیا۔ جانکی ایک ایسی لڑکی تھی جو ایک چھوٹے قصبے سے ممبئی شہر میں آ گئی تھی۔ نوجوان اداکار نے مزید 3 سیریل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بڑے پردے پر انہوں نے یوتھ اور ایجوکیشن کے موضوع پر بننے والی فلم میں شاندار اداکاری سے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.