اسپتال میں خوفناک آگ نے 41 زندگیاں نگل لیں، 80 زخمی

سیؤل : جنوبی کوریا کے اسپتال میں خوفناک آگ نے 41 زندگیاں نگل لیں، واقعے میں 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ جنوبی کوریا کے جنوبی شہر مریانگ میں صبح سویرے پیش آیا، جس کے نتیجہ میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئ

مقامی میڈیا اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کو ایک عشرے کا بدترین حادثہ قرار دیا دے رہا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب ملک میں سرمائی اولمپکس کے انعقاد میں صرف چند ہفتے باقی ہیں۔

آتشزدگی سے متاثرہ اسپتال میں موجود افراد کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نکالا گیا، اسپتال کی 6 منزلہ عمارت میں ایک نرسنگ ہوم بھی قائم تھا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.