پہلی برطانوی سابق مسلم لارڈ میئرنویدہ اکرام الزامات سے باعزت بری

لندن: برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون سابق لارڈ میئرنویدہ اکرام کوالزامات سے بری کردیا گیا۔

سابق مسلم لارڈ میئرنویدہ اکرام پراختیارات کے ناجائزاستعمال کا الزام تھا ۔جسے انہوں نےدوہزار پندرہ میں مسترد کردیا تھا ۔

دسمبردوہزارسولہ کوجج نےجیوری کوبرخاست کرتےہوئے کورٹ آف اپیل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی جہاں سابق لارڈ میئر کو تمام الزاماے بری کردیا گیا۔

نویدہ اکرام نے بات کرتے ہوئے کہا کہ الزامات سے بریت پاکستانی کمیونٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والی نویدہ اکرام لارڈ میئر بننے سے پہلے سات سال تک بطور کونسلر کام کرچکی تھیں۔ لیبر پارٹی نے تحقیقات کے دوران نویدہ اکرام کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ان کا کہنا تھاکہ مجھے مکمل اعتماد ہے کہ میں الزامات سے باعزت طور پر بری قرارپاؤں گی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.