Daily Taqat

یورپی یونین نے ایرانی وزیرخارجہ کواگلے ہفتے طلب کرلیا

یورپی یونین نے ایران میں حکومت مخالف حالیہ پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر ایرانی وزیر خارجہ کو اگلے ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ”سگمار گیبرئیل“ اور یورپی یونین کی خا رجہ پالیسی کے چیف کے مطابق یورپی یونین میں شامل ممالک اس بات پرمتفق ہیں کہ اگلے ہفتے ایرانی وزیر خارجہ کو بلا کر حالیہ مظاہروں پر بات چیت کی جائے اور مسئلے کا حل نکالا جائے۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہم حقوق کی آزادی کے لیے ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایران بھی ایسا کرے۔انہوں نے مزید کہا برلن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہنمائی نہیں کرے گا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »