ڈالر میں 50 پیسے کی کمی واقع

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر  میں 50 پیسے کی کمی  واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 111 روپے سے کم ہو کر 110 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین کاروباری ایام کے دوران ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا تھا اور یہ 105 روپے 65 پیسے سے 111 روپے پر پہنچ گیا۔ منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ڈھائی روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے باعث اس کی قیمت 111 روپے پر پہنچی۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کو سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑا، دوسری جانب روپے کی قدر گرنے سے بیٹھے بٹھائے پاکستان کے بیرونی قرضوں کی مالیت میں لگ بھگ 400 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔آج  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے ، کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی کے ساتھ 110 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت آئندہ چند روز میں واضح ہوگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.