امریکی صدر ٹرمپ کی بہو بھی اپنے سسر کے نقش قدم پر،طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا،دوسری جانب ٹرمپ جونیئر بھی علیحدگی پر رضامند ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ فیصلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کی درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی،درخواست کے مطابق ان کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ ان دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں ونیسا اور ٹرمپ جونیئر نے کہا، 12سالہ شادی کے بعد ہم نے اپنے اپنے انداز میں جینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا اور ایک دوسرے کے خاندانوں کا احترام کریں گے اور ہمارے بچے ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہیں گے۔

صدر ٹرمپ کی بہو نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں نہ بچوں کی کسٹڈی اور نہ ہی مالی معاملات کے موضوعات کو اٹھایا ہے، اس حوالے سے وکلاءکا کہنا ہے کہ ونیسا اور ٹرمپ جونیئر کے درمیان شاید کوئی خفیہ معاہدہ ہوا ہے۔ٹرمپ جونیئر اپنے والد کے ساتھ کاروبار سے منسلک ہیں اور انھوں نے نومبر 2005 میں ونیسا کے ہیڈن سے فلوریڈا میں شادی کی تھی۔ ٹرمپ جونیئر سے شادی سے قبل ونیسا ٹرمپ نیو یارک میں فیشن ماڈل رہ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ بھی 2 بار علیحدگی لے چکے ہیں اور اس وقت میلانیا ٹرمپ ان کی تیسری بیوی ہیں اور ٹرمپ جونیئر، ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا کے بیٹے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.