Daily Taqat

اسرائیل اور فلسطین سے متعلق بھارت کی پالیسی واضح ہے جس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہو گی

الور:مرکزی وزیر مملکت برائےامور خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین سے متعلق ہندوستان کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کسی قسم کی  تبدیلی ممکن نہیں ہو سکتی۔ سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی میں ایسی کئی باتیں ہوتی ہیں جن پر تبصرے نہیں کئے جاتے ۔ فلم پدماوتی تنازع سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ تاریخی موضوعات پرفلم بنانے سے پہلےتاریخ دانوں سے صلاح مشورہ کرناچاہئے، اگر کوئی کمی رہ جائے تو اسے دور کردینا چاہئے۔سنگھ کا کہنا تھا سنسر بورڈ کا اپنا ایک اصول ہے ، جو فلم اس کے اصولوں پر پوری اترتی ہے وہ اسے پاس کردیتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »