Daily Taqat

لندن میں خوبصورت بوٹزشوکا آغازکردیا گیا

برطانوی دارالحکومت لندن میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی64ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لندن بوٹ شو2018نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سےلے کر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی سینکڑوں کشتیاں نمائش کے لیے پیش کی گئیں ہیں۔رواں سال اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کی کشتیوں کے نئے ماڈلز بھی پہلی مرتبہ متعارف کروائے جارہے ہیں

رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل ہے، وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ10جنوری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو5 روز تک جاری رہنے کے بعد 14جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »